سربراہ عالمی فنڈ پیٹر سینڈز نے کہا ہے کہ شدید موسمی اثرات سے پاکستان اور ملاوی میں ملیریا انفیکشن سے ہونے والی اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں گزشتہ برس سیلاب کے بعد ملیریا انفیکشن کے کیسز 4گنا سے بڑھ کر 16لاکھ ہو گئے ہیں، رواں سال ملیریا کے عالمی دن پر خطرے کی گھنٹی بجانے کا موقع ہے۔
دوسری جانب سربراہ عالمی فنڈ پیٹرسینڈز نے کہا ہے کہ ملاوی میں طوفانی بارشوں کے سبب ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہوا، ملیریا کی خراب ہوتی صورتحال ختم کرنے کے لیے ابھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔
پیٹر سینڈز کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان، ملاوی میں تالاب ملیریا کے مچھروں کی افزائش کے لیے مثالی جگہ بن گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جائے گا۔
Comments are closed.