my senior hookup reviews office hookup whisper hookup hookup Cragsmoor New York carolina sweets hookup hotshot

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں معاشی شرحِ نمو میں کمی کا خدشہ ہے: اے ڈی بی

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں معاشی شرحِ نمو میں کمی کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے مطابق رواں سال پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ سخت معاشی اور مانیٹری پالیسی کے باعث معیشت سست روی کا شکار ہو سکتی ہے، حکومت نے جاری کھاتوں کے خسارے اور مہنگائی کو قابو کرنے کے اقدامات کیے۔

اسلام آباد وزارت اقتصادی امور نے کہا ہے کہ نامکمل…

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ حکومت ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے، ان اقدامات سے معاشی شرحِ نمو 5.6 فیصد سے کم ہو کر 4 فیصد تک آ سکتی ہے۔

اے ڈی بی نے مزید بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا یہ بھی کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.