امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ ڈھاکا جیل میں جماعت اسلامی کے رہنما دلاور حسین سعیدی وفات پا گئے۔ انہیں جیل میں ڈالا تھا اور ان کا قصور یہ تھا کہ پاکستان کا ساتھ کیوں دیا۔
حیدرآباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کے دوران انکا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے 75 سال میں ملک کے نظریے کی حفاظت کی ہے۔ آج پاکستان میں معاشی بدحالی اور افراتفری ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ ملک کا یہ حشر دشمنوں نے نہیں بلکہ آستین کے سانپوں نے کیا۔ آج ساری دنیا ترقی کی طرف گامزن اور پاکستان تماشا بن گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مسلم باغ کوئٹہ میں روز دھماکے ہو رہے ہیں۔ اگر معیشت تباہ ہو گئی تو کیا دماغ نہیں ہے۔ حکمرانوں نے آپ کو دنیا کا غریب ترین ملک بنا دیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کا وژن لنگرخانوں اور مسافر خانوں کا قیام ہے۔ شہباز شریف کہہ رہے تھے کہ بڑی مجبوری ہے کہ قرضہ لینا پڑتا ہے۔ شہباز اپنا سب سے بڑا کارنامہ یہ بتا رہے تھے کہ انہوں نے آئی ایم ایف سے قرضہ لیا۔
سراج الحق نے کہا کہ اس ملک میں گورنر، وزیر اعظم ، ایوان صدر وسیع و عریض رقبوں پر مشتمل ہیں۔ اللہ نے موقع دیا تو میں بڑے بڑے محلات کو بیچ کر قرضہ ادا کر سکتا ہوں۔ موقع ملاتو کوئی سرکاری افسر 10 مرلے سے بڑے مکان میں نہیں رہے گا۔
Comments are closed.