hookup Cresskill New Jersey black gay hookup homemade hookup hookup Wyoming dknight magicbox ii bluetooth hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں مختلف نوعیت کے 8 کروڑ 20 لاکھ بینک اکاؤنٹ ہیں، رضا باقر

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف نوعیت کے 8 کروڑ 20 لاکھ بینک اکاؤنٹ ہیں، بینکوں نے 450 ارب روپےکا منافع کمایا۔

آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق ایس بی پی کی تقریب سے خطاب میں رضا باقر نے کہا کہ آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی خصوصی توجہ خواتین پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف نوعیت کے 8 کروڑ 20 لاکھ بینک اکاؤنٹ ہیں جبکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد ساڑھے 3 لاکھ ہوچکی ہے۔

گورنر ایس بی پی نے مزید کہا کہ روشن ڈیجیٹل میں ساڑھے 3 ارب ڈالر جمع کرائے ہیں، بینکوں نے 450 ارب روپے کا منافع کمایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سال 2023ء کا ہدف دیا گیا ہے، ان کے عملے میں 20 فیصد خواتین ہوں گی، میں نے 3 ڈپٹی گورنرز میں ایک خاتون کو منتخب کرکے اپنی ذمہ داری پوری کی۔

رضا باقر نے یہ بھی کہا کہ روشن ڈیجیٹل میں ساڑھے 3 ارب ڈالر آئی ایم ایف کی قسط سے زیادہ ہے، ڈیجیٹل بینک کی درخواستیں وصول کررہے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے راست پیمنٹ سسٹم دیا ہے، اوپن بینکنگ میں بینک صارف کی اجازت سے ڈیٹا شیئر کررہےہیں، بینک میں اکاؤنٹ کھولنے کے طریقے اسٹینڈرڈائز کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.