بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں ضرورت سے زیادہ بجلی نہیں بنی، خالد منصور

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے کہا ہے کہ پاکستان میں ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا نہیں کی گئی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئےخالد منصور کا کہنا تھا کہ پاکستان کو انڈسٹریل ملک بنانے کا سوچ کر بجلی کی پیداوار بڑھائی گئی۔

اس سے پہلے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا تھا کہ پچھلے دور میں ضرورت سے زیادہ بجلی بنادی گئی تھی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے انکشاف کیا کہ منصوبوں میں کرپشن کے الزامات پر چین نے شکایت کی تھی؟۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ دنیا کی بہترین پورٹ بننے جارہی ہے۔

خالد منصور کا کہنا تھا کہ تمام بجلی منصوبے پالیسی کے مطابق اور نیپرا کی منظوری سے لگے۔ جب کرپشن کے الزام لگائے گئے تو چین کی طرف سے میٹنگز میں یہ کہا جاتا تھا کہ ایسے الزامات کیوں لگائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے وفاقی وزیر مراد سعید نے الزام لگایا تھا کہ سی پیک منصوبوں میں کرپشن کی گئی جب کہ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال اس کی پرزور تردید کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.