جمعرات 22؍رمضان المبارک 1444ھ13؍اپریل 2023ء

پاکستان میں شہاب ثاقب کا نظارہ کب اپنے عروج پر ہوگا؟

آسمان پر ہر سال 16 سے 29 اپریل کے دوران سب سے لمبے دورانیے تک ہونے والے شہاب ثاقب گرنے کا نظارہ کیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 22 اپریل یوم کرہ ارض کے دن شہاب ثاقب کی بارش کا نظارہ اپنے عروج پر ہو گا، اس دوران چاند صرف 6 فیصد روشن ہونے کی وجہ سے شہاب ثاقب کا نظارہ شاندار ہو گا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ شہاب ثاقب کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا میں کہیں بھی کیا جا سکتا ہے، شہاب ثاقب کا بہترین نظارہ روشنی کی آلودگی سے دور آسمان پر کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ روشن ترین شہاب ثاقب نصف شب اور طلوع فجر سے قبل نظر آ سکتے ہیں، ایک گھنٹے کے دوران 15 سے 20 شہاب ثاقب نظر آ سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.