ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں شرح منافع 5.25 فیصد بڑھا ہے، بینک نے جنوری تا جون معاشی اعداد و شمار جاری کردیے۔
رپورٹ کے مطابق مہنگائی اور عالمی معاشی حالات ایشیاء کو متاثر کرسکتے ہیں، گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی 12 سے بڑھ 21 فیصد ہوگئی ہے۔
اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 6 میں سری لنکا میں مہنگائی 14 سے بڑھ کر 45 فیصد اور بھارت میں مہنگائی 5.7 سے بڑھ کر 7 فیصد ہوگئی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ گزشتہ 6 ماہ میں بنگلادیش میں مہنگائی 6.1 سے بڑھ کر 7.4فیصد جبکہ چین میں مہنگائی 1.5 سے بڑھ 2.5 فیصد اور تھائی لینڈ میں مہنگائی 2.2 سے بڑھ کر 7.7 فیصد ہوگئی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں سری لنکا میں شرح منافع 9.5 فیصد اور بھارت میں شرح منافع 0.9 فیصد جبکہ بنگلادیش میں شرح منافع 0.7 فیصد بڑھا ہے۔
اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مشرقی ایشیاء کی شرح نمو کی پیشگوئی رواں سال کے لیے4.7 سے کم کر کے 3.8 فیصد کردی، شرح نمو میں کمی کی وجہ سری لنکا کا معاشی بحران اور بھارت کی سخت مالی پالیسی ہے۔
رواں سال کے لیے جنوبی ایشیاء میں ترقی کی شرح 4.9 فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد ہونے کی توقع ہے، شرح نمو میں اضافے کی وجہ کورونا وائرس کے بعد سرحدوں کا کھلنا اور پابندیوں کا خاتمہ ہے۔
اے ڈی بی کے مطابق وسطی ایشیاء کے لیے ترقی کی شرح 3.6 فیصد سے بڑھ کر 3.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، وسطی ایشیاء میں اگلے سال ترقی کی شرح 4 فیصد سے بڑھ کر 4.1 فیصد ہو سکتی ہے۔
Comments are closed.