ملکہ برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔
اس حوالے سے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے صدر پاکستان عارف علوی کے نام پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے ہزار سے زیادہ قیمتی جانوں کے نقصان پر شدید غمزدہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے المناک جانی نقصان اور تباہی سے بہت دکھ ہوا۔ میری ساری ہمدردیاں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔
ملکہ الزبتھ نے مشکل حالات میں بحالی کی کوششوں میں مدد کرنے والوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ سیلاب کے تباہ کن اثرات سے نکلنے کی کوششوں میں سلطنت برطانیہ پاکستان کےساتھ ہے۔
Comments are closed.