بدھ 3؍ربیع الاول 1445ھ20؍ستمبر 2023ء

پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو 6 ماہ کا بزنس ویزہ 24 گھنٹے میں جاری ہوگا

ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو 6 ماہ کا بزنس ویزہ 24 گھنٹے میں جاری ہوگا۔ وفاقی کابینہ نے بزنس، انویسٹر اور ورک ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سفارش پر پاکستانی مشن 5 سال کیلئے بزنس ویزا بھی 24 گھنٹوں میں جاری کرنے کے پابند ہوں گے، ایک سال کا شارٹ ٹرم انویسٹر ویزا بھی 24 گھنٹوں میں جاری ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری غیر ملکی سرمایہ کاری، تجارت کے فروغ کیلئے دی گئی، وفاقی کابینہ سے 103ممالک کیلئے ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری بذریعہ سرکولیشن لی گئی۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی سفارش پر ویزا پالیسی میں ترامیم تیار کی گئیں، ایس آئی ایف سی کی سفارش پر 6 ماہ کےلیے بزنس ویزا فوری طور پر جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی سفارش پر تین سال کا انویسٹر ویزا 24 گھنٹوں میں جاری ہوگا، 5 سال کیلئے انویسٹر ویزا وزارت داخلہ 10دن میں جاری کرنے کی پابند ہوگی۔

2 سال کیلئے ورک ویزا وزارت داخلہ سیکیورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد ایک ماہ میں جاری کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.