نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔
مجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام قومی پیغام پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
انیق احمد نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغام پاکستان امن اور محبت پھیلانے کی دستاویز ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ علماء ہمارے معاشرے کے رہنما ہیں، علماء کو قومی اتحاد و یگانگت کے لیے کام کرنا ہو گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.