گوگل نے پاکستان میں زلزلے کی خبر دینے والا اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک الرٹ سسٹم متعارف کرا دیا۔
گوگل الرٹ سسٹم بلاقیمت ہے اور اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کا ایک مددگار فیچر ہے جو دنیا بھر میں زلزلوں کا پتہ لگاتا اور لوگوں کو آگاہ کرتا ہے۔
یہ سسٹم زلزلے کی سرگرمیوں کا پتہ لگانے کے لیے فعال اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں موجود ایکسلرومیٹر (accelerometers) استعمال کرتا ہے اور 2 طریقوں سے ایک سرچ کے ذریعے اور دوسرا ڈیوائس کے ذریعے لوگوں کو زلزلے کے بارے میں براہِ راست آگاہ کرتا ہے۔
یہ سسٹم گوگل سرچ کو فوری طور پر (near-instant) معلومات فراہم کرتا ہے، جب لوگ ’زلزلہ‘ یا ’میرے نزدیک زلزلہ‘دیکھتے ہیں تو اْنہیں متعلقہ نتائج ملتے ہیں اور ساتھ ہی اس بارے میں مددگار وسائل کے بارے میں بھی معلومات ملتی ہیں کہ زلزلے کے بعد کیا کرنا چاہیے۔
ایسے صارفین جو یہ الرٹس وصول نہیں کرنا چاہتے وہ ڈیوائس کی ترتیبات (Settings) میں جا کر اسے بند کر سکتے ہیں۔
ماضی میں پاکستان بالخصوص شمالی اور مغربی حصوں میں متعدد زلزلوں کا سامنا کر چکا ہے، زلزلے کے اس سسٹم میں توسیع سے پاکستان میں اینڈرائیڈ صارفین کو خودکار طور پر ابتدائی وارننگ الرٹس موصول ہو سکتے ہیں، جو انہیں ہنگامی صورتِ حال کے لیے تیار رہنے میں مدد دیتے ہیں۔
موبائل آلات پر اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک الرٹس سسٹم 2 اقسام کے الرٹس دکھاتا ہے جن کا انحصار زلزلے کی شدت پر ہوتا ہے۔
ہوشیار ہو جائیں (Be Aware) الرٹس 4.5 شدت کا زلزلہ آنے پر لوگوں کو خبردار کرتا ہے یا پھر اس کی شدت موڈیفائیڈ مرکلی انٹینسٹی اسکیل (MMI) پر 3 یا 4 ہونے پر دکھاتا ہے۔
یہ اطلاع زلزلے کی مرکز سے فاصلے کی معلومات کے ہمراہ بھیجی جاتی ہے، الرٹ فون کے موجودہ والیوم، وائبریشن اور ڈسٹرب نہ کریں کی ترتیبات استعمال کرتا ہے۔
عمل کیجیے (Take Action) الرٹ جو 4.5 سے زیادہ شدت یا 5 اور اُس سے زیادہ وسعت والے زلزلے کی صورت میں پوری اسکرین پر نظر آتا ہے۔
لوگوں کو ممکنہ طور پر شدید ارتعاش کے لیے تیار رہنے میں مدد کی غرض سے ہدایات پوری اسکرین پر دکھائی جاتی ہیں اور اُسی کے ساتھ فون بھی تیز آواز میں بجنا شروع ہو جاتا ہے۔
اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک سسٹم پہلے نیوزی لینڈ اور یونان میں متعارف کرایا گیا تھا، اب یہ قازقستان، کرغز جمہوریہ، فلپائن، تاجکستان، ترکیہ، ترکمانستان، امریکا اور ازبکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہے۔
اپنی اینڈرائیڈ ڈیوائس پر معلوم کرنے کے لیے کہ یہ الرٹس آن ہیں یا نہیں سیٹنگز، لوکیشن
Comments are closed.