عالمی میگزین فارن پالیسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں حکومت میڈیا پر اپنا کنٹرول مزید سخت کررہی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اداروں اور قوانین کے ذریعے میڈیا پر قدغن لگانے کے لیے اختیارات بڑھانا چاہتی ہے، نئے قوانین کے مطابق حکومت سوشل میڈیا پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہے۔
عالمی میگزین کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئے قوانین کے تحت حکومت پاکستان تحقیقاتی صحافت اور تنقیدی تبصروں کا گلاگھونٹنا چاہتی ہے، وزیراعظم عمران خان صحافیوں پر حملوں اور لاپتا ہونے کے خلاف کم ہی آواز اٹھاتے ہیں، نیا قانون گزشتہ سال پی ایم ڈی اے کے خاتمے کے بعد سامنے آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے جہاں سال 1992 سے اب تک 63 صحافیوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔
Comments are closed.