بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہوچکی، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہوچکی ہے۔

لاہور کے علاقے گلشن راوی میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں حماد اظہر نے کہا کہ 40 سال سے ملک پر مسلط کرپٹ ٹولے کے دن گنے جاچکے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے استفسار کیا ہے کہ امریکا کو گالی دینے والے آج معافی کیوں مانگ رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ 75 سال پہلے پاکستان گوروں سے آزاد ہوا تھا لیکن معاشی طور پر اب تک آزاد نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آزاد ملک وہ ہوتا ہے، جو آزادی رائے کو سلب نہیں کرتا، جب دل کیا، جس کو مرضی سے اٹھا لیا، ایسے شہری حقوق نہیں ہوتے، حقیقی آزاد پاکستان میں ایسا نہیں ہو گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مختلف شہروں میں 12 جلسے کرنے جا رہے ہیں، پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان حقیقی طور پر آزاد ہونے جارہا ہے۔

پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب میں یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.