بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں جتنا تجربہ پی پی کے پاس ہے اتنا کسی کے پاس نہیں: آغا سراج درانی

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جتنا تجربہ پیپلز پارٹی کے پاس ہے اتنا کسی کے پاس نہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ رکھیں۔

آغا سراج درانی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ زیادہ سے زیادہ ماسک پہنیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی ویکسین موجود ہے لہٰذا لوگ ویکسین کرائیں۔

سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اپنا کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو صورتحال خراب ہوگی۔

آغا سراج درانی کا مزید کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت اپنی بات کرتی ہے، ہم تجربے سے حکومت چلا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.