وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے انکشاف کیا ہے پاکستان میں تھری اور فور جی کے صارفین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، صارفین کی تعداد ریکارڈ مدت میں 10 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
وفاقی وزیر نے اسپین میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے ڈیجیٹیل پاکستان وژن کی تکمیل موبائل کنیکٹیوٹی سے مشروط ہے، وزارت آئی ٹی نے3 سال میں44 ارب روپےسے65 سے زائد پراجیکٹ شروع کیے۔
امین الحق نے کہا کہ 12 ہزار پسماندہ دیہاتوں کے ڈھائی کروڑ افراد نیٹ ورکنگ سے منسلک ہوجائیں گے، تھری اور فورجی صارفین کی تعداد رکارڈ مدت میں 10 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ براڈبینڈ صارفین کی تعداد 11 کروڑ سے زائد ہوچکی، یہ اعداد و شمار ہمارے کام کا ثبوت ہیں۔
Comments are closed.