بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں تعینات نئے ترک سفیر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں ترکی کے نئے سفیر نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے ترک سفیر کو تقرری پر مبارک باد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جموں و کشمیر کے تنازع پر ترکی کی جانب سے پاکستان کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.