جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ کرسمس ٹری سج گئے، گرجا گھروں پر چراغاں، عبادات اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، منہ میٹھا کروانے کا وقت آگیا۔

سانتا کلاز آج رات کھلونے لائیں گے، چپکے سے بچوں کے سرہانے رکھ جائیں گے، کل سب خوشیاں منائیں گے۔

کرسمس کے نزدیک آتے ہی بازاروں کے ساتھ ساتھ ہوٹلوٕں میں بھی مخصوص جگہوں کو کرسمس کے رنگوں سے بھر دیا گیا ہے۔

خوبصورت ڈیزائینوں کے کرسمس کیک بھی مسیحی برادری کے اس تہوار میں شریک ہونے کےلیے تیار ہیں۔

 لاہور کے مختلف ہوٹلوں میں مخصوص کارنرز میں کرسمس کے تمام لوازمات نظر آ رہے ہیں۔ کرسمس ٹری بھی ہیں، جنگل بلیز اور سانتا کلاز بھی، ایسے میں کرسمس کیک نہ ہو یہ کیسے ممکن ہے۔

ہوٹل انتظامیہ بھی مسیحی برداری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے، جہاں مختلف ڈیزائینوں کے کرسمس کیک سجا دیے گئے ہیں۔ نئے ڈیزائن اور طرح طرح کے فلیور خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

مسیحی برادری کا کہنا ہے کیک کرسمس کے تہوار کا ایک اہم جزو بھی ہے اور روایت بھی، وہ اپنی مرضی کے ڈیزائن دے کر بھی کیک تیار کرواتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.