جمعہ 2؍محرم الحرام 1445ھ21؍جولائی 2023ء

پاکستان میں بنیادی جمہوری اصولوں کو سپورٹ کرتے ہیں، امریکا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بنیادی جمہوری اصولوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر نے کہا کہ آزاد میڈیا، آزادی اظہار رائے، اجتماع کی آزادی ہونی چاہیے، یہی تمام اصول جمہوری انتخابات کی بنیاد ہیں جن کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات اور افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے وعدوں سے قطع نظر، ہم امریکی مفادات کے تحفظ کا حق برقرار رکھیں گے۔

امریکا کی جوہری آبدوز جنوبی کوریا کی بندرگاہ بوسان پر لنگر انداز ہوئی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت برقرار رکھی جائے گی۔

میتھیو ملر نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ گھناؤنا عمل ہے، ہم قرآن پاک اور دیگر عبارات کی اہمیت کو سراہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.