ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے اموات پر سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔
ایک بیان میں سعودی وزارت خارجہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور حکومت پاکستان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بارش اور سیلاب کے باعث لوگ جاں بحق، زخمی اور لاپتہ ہوئے ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سیلاب سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں بارش و سیلاب سے مزید 82 ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
ملک بھر میں اس سال سیلابی صورت حال سے اب تک 937 اموات ہو چکی ہیں اور 8 لاکھ کے قریب مویشی ہلاک ہوئے جبکہ 6 لاکھ 70 ہزار گھر متاثر ہوئے ہیں۔
Comments are closed.