بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں آج سے گرمی میں کمی کا امکان

عالمی ماہرِ موسمیات جیسن نکولس کی جانب سے پاکستان میں گرمی کی شدت میں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولس کے مطابق پاکستان اور شمال مغربی بھارت میں گرمی کی لہر میں آج سےکمی کا امکان ہے، افغانستان پر موجود مغربی ڈسٹر بنس سے آج سے بدھ تک گرمی کی شدت کم ہوگی۔

ماہر موسمیات جیسن نکولس کے مطابق رواں ہفتے کے آخر میں گرمی کی لہر دوبارہ آنے کا امکان یے۔

ماہر موسمیات جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے جنوبی بھارت اور سری لنکا میں کہیں کہیں بارشیں بھی ہوتی رہیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.