بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں امریکا، برطانیہ کی ویکسین بھی جلد دستیاب ہوگی، ذرائع وزارت صحت

وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چین کی ویکسن کے علاوہ امریکا اور برطانیہ کی ویکسین بھی جلد دستیاب ہو گی۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے گاوی نے پاکستان کو فائزر ویکسین دینے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے، کوویکس پاکستان کو فائزر ویکسین کی چند لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا۔

وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کوویکس رکن ہونے پر فائزر کورونا ویکسین لینے کا پابند ہے، فائزر کی کورونا ویکسین مارچ تک پاکستان آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کیلئے مفت ویکسین فراہم کر رہا ہے،کوویکس نے پاکستان کو پہلے فیز میں17 ملین ڈوز کی فراہمی کا اعلان کر رکھا ہے۔

کوویکس پاکستان کو فی الحال آسٹرازینکا، فائزر کی کورونا ویکسین فراہم کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.