چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس سال چینی کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے، اگلے کرشنگ سیزن میں پیداوار 10 فیصد زیادہ متوقع ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ گنے کی پیداواری لاگت بہت بڑھ چکی ہے، کسان چاہتا ہے اس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ فالتو چینی کی برآمد کی اجازت دی جائے، پاکستان کی چینی عالمی معیار کے مطابق ہے، روس کی آزاد ریاستیں ہماری چینی خریدنا چاہتی ہیں۔
چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ فالتو چینی ایکسپورٹ کر کے ملک کو زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے۔
ذکا اشرف نے کہا کہ جو پاکستان کیلئے بہتر ہے وہ ہمارے لئے بہتر ہے۔ ہم حکومت، صارفین اور کسانوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہم کاروبار کی ترقی چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی کی برآمد سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوسکتا ہے، سمجھ نہیں آتی کہ حکومت چینی برآمد کرنے کی اجازت کیوں نہیں دے رہی۔
Comments are closed.