ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ اور بروقت انتخابات کرائے جائیں۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم حکام پر زور دیتے ہیں کہ انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کیا جائے۔
دوسری جانب افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان علاقائی سالمیت کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔
واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے تھامس ویسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹی ٹی پی کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ٹی ٹی پی اور طالبان کے درمیان تعلقات کافی مضبوط ہیں۔
Comments are closed.