پاکستان میں آج بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کا نظارہ ممکن ہوگیا، شہری آج شام یہ نظارہ کر سکتے ہیں۔
آئی ایس ایس ڈیٹیکٹر ایپلکیشن کے مطابق آج شام 7 بجکر 47 منٹ پر آئی ایس ایس کو سندھ اور بلوچستان سے دیکھا جاسکے گا۔
خلائی اسٹیشن آئی ایس کو 4 منٹ تک آسماں پر دیکھا جاسکے گا۔
ڈیٹیکٹر کے مطابق آئی ایس ایس کو آسماں پر شمال اور شمال مشرق سے ابھرتے دیکھا جاسکے گا۔
ایپلکیشن کے مطابق 6 اپریل کو بھی رات 8 بجکر 37 پر دوبارہ یہ نظارہ دیکھا جاسکے گا۔
آئی ایس ایس ڈیٹیکٹر کے مطابق 2 منٹ تک یہ آئی ایس ایس کو دیکھا جاسکے گا۔
خلائی ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن زمین کے گرد مدار میں ایک بڑا اسپیس کرافٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خلائی اسٹیشن میں ایک منفرد سائنس لیبارٹری بھی ہے، خلائی اسٹیشن کی تعمیر اور استعمال کےلیے کئی ممالک نے مل کر کام کیا۔
Comments are closed.