پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کا ٹیسٹ 27 اگست کو ہی ہوگا۔
پی ایم ڈی سی نے قومی اسمبلی کی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے صحت کی ٹیسٹ کی تاریخ میں دو ہفتے کی توسیع کی سفارش مسترد کر دی ہے۔
پی ایم ڈی سی کی ترجمان کے مطابق امتحان 27 اگست 2023 کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 27 اگست کے ٹیسٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر پہلے سے کیے گئے انتظامات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن کے مطابق ذریعے ٹیسٹ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔
کراچی میں منعقدہ ٹیسٹ میں 13 ہزار امیدوار شریک ہوں گے اور یہ ٹیسٹ جامعہ کراچی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں ہوگا۔
Comments are closed.