ملتان میں واقع نشتر اسپتال کی چھت سے برآمد ہونے والی سیکڑوں لاوارث لاشوں کا ذمہ دار پولیس کو قرار دے دیا گیا۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مسعود ہراج نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اس تمام واقعے کی ذمہ دار پولیس ہے، اگر پولیس ذمہ داری نہیں تھی تو اب پولیس کیوں آئی ہے۔
ڈاکٹر مسعود ہراج نے کہا ہے کہ ڈی این اے کرانا پولیس کی ذمہ داری ہوتی ہے، حکومت کی جانب سے ڈاکٹرز کے خلاف فیصلے پر مطمئن نہیں۔
ڈاکٹر مسعود ہراج کا کہنا ہے کہ 28 دن تک لاش اسپتال میں رہ سکتی ہے، 28 دن بعد بھی پولیس لاش لینے نہیں آتی۔
واضح رہے کہ ملتان کے نشتر اسپتال میں لاشوں کی بے حرمتی کا افسوس ناک واقعہ گزشتہ ہفتے سامنے آیا تھا جہاں سردخانے اور چھت پر سیکڑوں لاشوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ نشتر اسپتال کی چھت پر بنے کمرے میں درجنوں لاشیں گل سڑ رہی ہیں۔
Comments are closed.