بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، چینی وزیر خارجہ

پڑوسی ملک چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ پاکستان اُن کا دوسری گھر ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سلسلے میں کونسل کا 48واں  اجلاس پاکستانی دارالحکوت اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

او آئی سی کے اجلاس میں چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی کی جانب سے پہلی بار شرکت کی گئی۔

اس دوران میڈیا کے سامنے وانگ یی کی جانب سے تاریخی جملہ بول کر پاکستان سے گہری دوستی اور محبت کی مثال قائم کی گئی ہے۔

پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور وانگ یی کی ایک مختصر سی ویڈیو نے دونوں ملکوں کے عوام کے دل جیت لیے ہیں اور اس دوستی سے جلنے والے ملکوں کو آگ لگا دی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48 ویں اجلاس میں 57 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ، مبصرین اور مہمان شریک ہیں۔

گزشتہ روز اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی اور وانگ یی نے ایک ساتھ میڈیا سے گفتگو کی۔

اس دوران صحافیوں کے سامنے وانگ یی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اُن کا دوسرا گھر ہے اور وہ پہلی بار او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.