بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان: مزید 578 کورونا کیسز ریکارڈ، 2 مریض فوت

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث 2 مریض جاں بحق ہو گئے۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 578 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 159 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 544 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 64 ہزار 809 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 22 ہزار 679 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 97 لاکھ 92 ہزار 91 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی موذی وباء کے باعث مزید 2 کورونا مریض انتقال کر گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں 13 اعشاریہ 46 فیصد رہی۔

این آئی ایچ نے بتایا ہے کہ اس دوران مثبت کورونا کیسز کی شرح میر پور آزاد کشمیر میں 9 اعشاریہ 45 فیصد، گلگت میں 8 اعشاریہ 62 فیصد، پشاور میں 8 اعشاریہ 41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مثبت کورونا کیسز کی شرح بنوں میں 8 اعشاریہ 02 فیصد، نوشہرہ میں 7 اعشاریہ 58 فیصد اور ‏‎‏‎لاہور میں 7 اعشاریہ 40 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.