پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

پاکستان: مزید 55 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 55 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1 اعشاریہ85 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 965 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اس موذی مرض کا شکار 14افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

این آئی ایچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 17 اعشاریہ 16 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں کورونا کے 123 ٹیسٹ کیےگئے ،23 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق لاہور میںکورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 81 فیصد ریکارڈ ہوئی ہےجبکہ گوجرانوالہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.37 فیصد رہی ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.