بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان: مزید 190 کورونا کیسز، 2 مریض فوت

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے شکار 2 مریض انتقال کر گئے۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 38 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں مزید 190 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 119 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 593 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی موذی وباء کے شکار 3 مریض انتقال کر گئے۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 70 ہزار 206 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 13 ہزار 735 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 1 لاکھ 92 ہزار 506 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.