پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 47 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 99 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 1 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید صرف 269 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 47 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 347 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 355 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 535 زیرِ علاج مریضوں میں سے 432 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 85 ہزار 473 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 27 ہزار 46 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 74 لاکھ 15 ہزار 453 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 74 ہزار 989 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 95 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 4 ہزار 926 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 553 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 968 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 315 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 48 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 23 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 254 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 471 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 699 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.