سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف بیانیے کی سرکاری رپورٹ میں کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا وزراء نے جاری کرنے سے پہلے یہ رپورٹ خود پڑھی تھی؟۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جتنی پابندیاں موجودہ دورِ حکومت میں ہیں، مارشل لاء ادوار میں بھی نہیں تھیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی زندگی کی ایک پریشانی ہے کہ امریکی صدر کا فون نہیں آرہا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے مفروضوں پر بنی رپورٹ میں سیاستدانوں اور صحافیوں کو ملک دشمنوں کی فہرست میں کھڑا کردیا، حکومتی پالیسیوں نے آج پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیا ہے۔
Comments are closed.