بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورۂ امریکا کے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد بیانیے پر امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو آج شام وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔
اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو امریکا بھارت مشترکہ بیان سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ مشترکہ بیان میں پاکستان کے بارے میں غیر ضروری اور یک طرفہ حوالوں پر تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ مشترکہ بیان میں گمراہ کن حوالوں پر تحفظات سے امریکا کو آگاہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا، پاکستان کے خلاف بھارت کے بےبنیاد بیانیے پر ایسے بیانات جاری کرنے سے گریز کرے اور پاکستان کے خلاف بھارت کے سیاسی بیانیے کی حوصلہ افزائی سمجھے جانے والے بیانات سے گریز کرے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی میں تعاون بہتر طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔ پاک امریکا اعتماد اور افہام و تفہیم دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔
Comments are closed.