چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مجرموں کے گروہ کے نرغے میں ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر تشدد کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہمارے قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ پر تشدد کی شدید مذمت کرتا ہوں، پاکستان مجرموں کے ایک گروہ کے نرغے میں ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ یہ مافیاز خوب جانتے ہیں کہ انتخابات میں انشاء اللّٰہ یہ اپنے سیاسی انجام کو پہنچیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لوگوں کو دھمکانے کے لئے مافیاز جیسا ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں۔
Comments are closed.