سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان قتل وغارت اور فساد کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
جامعہ نعیمہ کراچی میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مفتی منیب الرحمان سے ملاقات کی، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں معروف عالم دین نے کہا کہ دینی قوتوں نے تعاون کا یقین دلایا ہے، تدبر اور تدبیر سے مسائل حل کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت علما کی مدد حاصل کرے اس کے لیے ہم تیار ہیں۔
معروف عالم دین نے مزید کہا کہ انتہا پسندی، تشدد، تفریق ملک کے مفاد میں نہیں، ہمارے دل دکھی ہیں، ہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، پہلے ہمیں مینڈیٹ دیا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت علما کی مدد حاصل کرے، اس کے لیے ہم تیار ہیں لیکن حکومت کے لیے استعمال نہیں ہوں گے۔
مفتی منیب الرحمان نے یہ بھی کہا کہ وہ آخری بار اپیل کرتے ہیں کہ طاقت کا استعمال ملک کے مفاد میں نہیں، حکومت شاہ محمود قریشی سمیت سنجیدہ لوگوں کو سامنے لائے۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت سے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے نکالے گئے جلوس پر پابندی غیر ضروری ہے، حافظ سعد رضوی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
Comments are closed.