بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان فٹبال کو انٹرنیشنل ٹریک پر لانے کی تیاری شروع

پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی (پی ایف ایف – این سی) کے چیئرمین ہارون ملک نے پاکستان فٹبال کو انٹرنیشنل ٹریک پر لانے کی تیاری شروع کر دی۔

انہوں نے قومی سینئر ٹیم کی تشکیل کے لیے سلیکشن کا عمل 27 اگست سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ایف ایف  این سی کے چیئرمین نے بتایا کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سرگرمیاں بحال کرنےکی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 90 کھلاڑیوں کو لاہور طلب کر لیا گیا ہے، جن کی کارکردگی اور فٹنس کا جائزہ لے کر شارٹ لسٹ تیار کی جائے گی۔

ہارون ملک نے انٹرنیشنل فٹ بال ٹیم کی میزبانی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فٹبال سیریز کی میزبانی کے لیے دوست ممالک سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ساف ویمنز فٹبال چیمپیئن شپ کی تیاری کے لیے تربیتی کیمپ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.