چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر پوری امت کا مقدمہ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مولانا محمد طیب طاہری پنج پیر سے ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ دینی مدارس کے طلبا اور اساتذہ کو غلامی نامنظور مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی، خصوصاً تعلیم و تبلیغ سے وابستہ افراد پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل حقیقی آزادی و خود مختاری سے وابستہ ہے۔
Comments are closed.