وزیراعظم عمران خان نے امریکا کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان طالبان کے خلاف فوجی ایکشن نہیں کرے گا، امریکا نے ہمیشہ پاکستان کے تعاون کو ناکافی سمجھا اور ڈو مور کا مطالبہ کیا ہے، بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے اپنی بساط سے بڑھ کر امریکا کی مدد کی۔
امریکی اخبار کو انٹرویو میں عمران خان نے کہاکہ پاکستان امریکا سے اعتماد اور باہمی مفاد پر مبنی مہذب تعلقات چاہتا ہے، چاہتے ہیں امریکا ہم سے بھی بھارت جیسا تعلق رکھے۔
وزیراعظم کا کہنا ہےکہ افغان مسئلے کا حل سیاسی ہے ورنہ خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔ پاکستان نے طالبان سے کہا ہے کہ وہ کابل پر قبضہ نہ کریں۔
عمران خان نے کہا کہ بھارت میں اگر مودی کی جگہ کسی اور کی حکومت ہوتی تو پاک بھارت تعلقات بہتر ہوتے۔
Comments are closed.