پاکستان صحافیوں کیلئے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک بن گیا، عالمی رینکنگ میں پاکستان کی بارہ درجے تنزلی ہوئی ہے۔
صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق ایک سو اسی ملکوں میں پاکستان ایک سو پینتالیس سے ایک سو ستاون ویں نمبر پر آگیا۔
سی پی این ای کے صدر کاظم خان نے پریس فریڈم ڈے پر بیان میں کہا ہے کہ ادارتی پالیسی سے اختلاف آپ کا حق مگر کسی ادارے پر بزور طاقت اپنی مرضی مسلط نہیں کی جاسکتی۔
کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کا کہنا ہے کہ اظہار کی آزادی دراصل انکار کی آزادی ہے، ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر اظہارِ رائے کی آزادی کا بھر پور تحفظ کریں گے۔
Comments are closed.