بدھ 14؍رمضان المبارک 1444ھ 5؍اپریل 2023ء

پاکستان شاہینز کا دورہ زمبابوے، اعزاز چیمہ ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر اعزاز چیمہ کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہینز کےلیے منیجر کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

پاکستان شاہینز کے ساتھ صبور احمد ٹرینر، محمد اسد فزیو تھراپسٹ اور فیصل رائے ٹیم انالسٹ ہوں گے۔

پاکستان شاہینز کی قیادت عمران بٹ کر رہے ہیں، پاکستان شاہینز 3 سے 27 مئی تک زمبابوے کا دورہ کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.