پیر 8 ذیقعد 1444ھ 29؍مئی 2023ء

پاکستان شاہینز پر بال ٹیمپرنگ پر جرمانہ عائد

زمبابوے کے دورے پر موجود پاکستان شاہینز کو بال ٹیمپرنگ پر 5 رنز کا جرمانہ ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ میں ایک بار پھر بال ٹیمپرنگ کا واقعہ پاکستان شاہینز اور زمبابوے سلیکٹ کے درمیان چھٹے ون ڈے میں پیش آیا۔

گیند کی ساخت خراب ہونے پر امپائر نے پاکستان شاہینز کو سزا سنائی۔

پاکستان شاہینز کے بولرز نے میچ میں زمبابوے سلیکٹ کی اننگز کے دوران بال ٹیمپرنگ کی۔

امپائر ایکنو چابی نے بال ٹیمپرنگ پر زمبابوے سلیکٹ کو 5 رنز ایوارڈ کیے۔

آئی سی سی قانون کے تحت الزام ثابت ہونے پر امپائر گیند کی تبدیلی اور 5 رنز کی سزا دیتا ہے۔

بال ٹیمپرنگ کے واقعے پر پی سی بی نے مؤقف دینے سے گریز کیا ہے جبکہ پاکستان شاہینز کی مینجمنٹ نے بھی سزا کے خلاف اپیل نہیں کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.