اردن نے 3 پاکستانی مذ بحہ خانوں کو بکری، بھیڑ، اونٹ کا گوشت اردن برآمد کرنے کی اجازت دیدی۔
وزارت تجارت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اردن نے 3 پاکستانی سلاٹر ہاؤسز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برآمد کنندگان گوشت کی غیر روایتی مارکیٹ کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
مشیر تجارت نے بتایا کہ آلو ، آم، کینو، پیاز جیسی دیگر اشیاء بھی پاکستان سے بیرون ملک بھیجی جائیں گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.