اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

پاکستان سے عراق جانے والوں میں 20 فیصد تک اضافہ

مذہبی سیاحت کی خاطر پاکستان سے عراق جانے والوں میں 20 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ 

عراقی سفارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ 40 دنوں میں عراق سفر کے لیے تقریبا 65 ہزار زائرین کو ویزوں کا اجراء کیا گیا، یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے 20 فیصد تک زیادہ ہے۔

سفارتی ذرائع  کے مطابق آئندہ 10 دنوں میں مزید ویزوں کے اجراء کا امکان کے، جس کے بعد یہ تعداد ایک لاکھ ہوسکتی ہے۔

ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے اب تک عراق کے سفر پر کم از کم 19 ارب روپے خرچ کا تخیمنہ لگ چکا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.