پاکستان کے ہاتھوں ایشیا کپ کے اہم میچ میں شکست کے بعد افغانیوں کا دل ٹوٹ گیا۔
ایشیا کپ 2022 میں سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے کر نا صرف فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا بلکہ افغانستان اور بھارت دونوں کو فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔
پاکستان کو اس میچ میں فتح اور ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا جو نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر پورا کرلیا۔
میچ سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے افغان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ اس میچ سے افغانستان کا دل ٹوٹ گیا ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ آخری اوور میں ہماری ٹیم کے بولر فضل حق فاروقی نے لگا تار دو گیندوں پر دو چھکے کھائے، جس کی وجہ سے پاکستان کو ایک وکٹ سے کامیابی ملی اور شکست افغانستان کے حصے میں آئی۔
Comments are closed.