ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج 2 میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں افغانستان اور نمبیا کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی، جبکہ دوسرے میچ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان سے شکست کھانے والی 2 ٹیمیں بھارت اور نیوزی لینڈ آج اپنی بقا کی جنگ لڑیں گی۔
کانٹے کا مقابلہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔
پہلے پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی اور پھر نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے چت کیا۔
آج کا پہلا میچ ابوظہبی میں افغانستان اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.