بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان سے سیریز کیلئے اچھی تیاریاں کی ہیں، کریگ بریتھ ویٹ

ویسٹ انڈیز ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اچھی ٹیسٹ ٹیم ہے، ہمیں اچھی بیٹنگ کرنا ہوگی۔

آن لائن پریس کانفرنس کے دوران ویسٹ انڈیز ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم نے پاکستان سے سیریز کی اچھی تیاریاں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے جنوبی افریقا کے خلاف جو غلطیاں کیں وہ نہ دہرائیں، ہمیں پاکستان کے خلاف سیریز میں بہتر کھیلنا ہوگا۔

کریگ بریتھ ویٹ نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس ٹاپ کلاس بیٹسمین ہیں، ہمیں بھی اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ فائنل الیون کا فیصلہ نہیں کیا لیکن کمبی نیشن وہی ہوگا جو ہمیشہ ہوتا آیا ہے۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اچھی ٹیسٹ ٹیم ہے، ہمیں اچھی بیٹنگ کرنا ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.