پاکستان سے حج آپریشن شروع ہوگیا، 316 عازمین کو لے کر پہلی پرواز کراچی سے مدینہ پہنچ گئی۔
مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین کا والہانہ استقبال کیا گیا، پاکستانی عازمین کو تحائف دیے گئے۔
لاہور ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی پرواز سے 200 سے زائد عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر مذہبی امور شبیر احمد عثمانی نے عازمین حج کو الوداع کیا۔
ادھر فیصل آباد سے پہلی حج فلائٹ 155 عازمین کو لے کر حجاز مقدس روانہ ہوئی، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے عازمین کو رخصت کیا۔
Comments are closed.