arduino led hookups whisper hookup dknight magicbox ii bluetooth hookup hookup Cresskill New Jersey hookup Vincentown New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان سے جو ٹکرائے گا پاش پاش ہوجائے گا: شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا تھا کہ جو ہم سے ٹکرائے گا پاش پاش ہوجائے گا۔

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ 27 فروری 2019 پاکستان کی تاریخ کا ناقابل فراموش اور قابل فخر دن ہے، اس دن اللّٰہ تعالی نے پاکستان کو فتح سے سر بلند کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بالاکوٹ میں بھارتی جارحیت نے جنوبی ایشیا اور دنیا کے امن کو خطرے سے دوچار کیا، پاکستان نے ذمہ دار، خود مختار ملک اور اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی فضائیہ اور اپنے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فضائیہ نے دشمن کے دانت کھٹے کیے، پاکستان کی افواج نے دنیا کو دکھایا کہ امن پسندی ہماری کمزوری نہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے یہ بھی کہس کہ افواج پاکستان شیر دلیر اور جذبہ ایمانی سے لیس ہیں، پوری قوم اپنے شیروں کے ساتھ ہے، بھارتی طیارے مار گرانے اور پیشہ وارانہ قابلیت کا لوہا منوانے والے جانباز شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ 3 برس پہلے آج کے دن پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ قوم کے ولولے، جذبے اور بےمثال اتحاد نے اس دن کو تاریخ کا سنہرا دن بنا دیا، سلامتی، ترقی، دفاع اور ہر بیرونی جارحیت کے خلاف پورا پاکستان ایک تھا، ہے اور رہے گا۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے سبق ہے کہ ہم اپنی پوری تیاری رکھیں، مضبوط معیشت، دفاع اور قومی یکجہتی ہمارے دفاعی حصار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.