ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ ڈیوڈ بیزلی کا کہنا ہے کہ عالمی ادارۂ خوراک پاکستان سے افغانستان کے لیے امدادی پروازیں چلانے کے لیے تیار ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈیوڈ بیزلی کا کہنا تھا کہ ادارے کے طیارے کی مرمت ہو چکی ہے۔
اب اس سے عالمی ادارۂ خوراک کو افغان عوام کی ضروریات پوری کرنے کے آپریشن کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.