جمعرات 12؍جمادی الثانی 1444ھ5؍جنوری 2023ء

پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس آج

پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل کے شیڈول پر بات کی جائے گی، پی ایس ایل کے میچز کا آغاز 13 فروری سے ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 2023 کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے، جس کے تحت ایونٹ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز 9 فروری سے ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے پلے آف اور فائنل لاہور میں کرانے کی تجویز ہے۔

 اجلاس میں پاکستان ویمن لیگ کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2023 کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے، جس کے تحت ایونٹ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز فروری کے دوسرے ہفتے سے ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.